: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،4جولائی(ایجنسی) ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اےآئي آئي) نے اترپردیش حکومت کے ساتھ علاقائی رابطہ منصوبہ (آرسی ایس) کے تحت ریاست کے نو ہوائی اڈوں کو شامل کرنے اور انہیں تیار کرنے کے لئے آج سمجھوتہ کیا۔ ان میں
آگرہ، الہ آباد، کانپور اور بریلی سے پروازیں ڈیڑھ ماہ کے اندر شروع ہو جائیں گی۔ شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت مہیش شرما نے یہاں اترپردیش حکومت کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ آرسی ایس کے تحت آگرہ، الہ آباد، کانپور اور بریلی کے لئے پروازیں ڈیڑھ ماہ میں شروع ہو ں گی۔